جمعہ 10 شوال 1445 - 19 اپریل 2024
اردو

کیا قرآنی آیات پرمشتمل کتابیں عسائیوں کودینا جائزہیں

10199

تاریخ اشاعت : 01-06-2004

مشاہدات : 7007

سوال

کیا میرے لیے جائز ہے کہ اللہ تعالی کی وحدانیت کے ثبوت اورقرآنی آیات پرمشتمل عربی زبان میں لکھی ہوئ کتابیں اوراس کا انگلش میں کیا گيا ترجمہ عیسائيوں کودوں ؟

جواب کا متن

الحمد للہ.

جی ہاں آّپ عیسائیوں کے سامنے قرآنی آیات پرمشتمل کتابیں رکھ سکتے ہیں تاکہ ان سے احکام اورتوحید وغیرہ پراستدلال کرسکیں چاہے یہ کتابیں عربی میں ہوں یا انگلش میں اس کا ترجمہ کیا گيا ہو ۔

بلکہ آپ اس کام پرمشکورہوں گے اس لیے کہ ایسی کتابیں انہیں مطالعہ کے لیے عایتا دینا یا پھر ان کے سامنے رکھنا یہ بھی دعوت الی اللہ کی نوع اورقسم ہے ، اورایسا کام کرنے والا عنداللہ ماجور ہے جبکہ اس میں اخلاص پایا جاۓ اوراسے اخلاص سے کرے ۔ .

ماخذ: دیکھیں فتاوی اللجنۃ الدائمۃ ( 12 / 251 ) مستقل فتوی کمیٹی کا فتوی ۔