106500: ہفتہ كے دن روزہ نہ ركھنے كى حكمت


ميں نے آپ كى ويب سائٹ پر پڑھا ہے كہ نبى كريم صلى اللہ عليہ وسلم نے ہفتہ كے دن كا روزہ ركھنے سے منع فرمايا ہے، برائے مہربانى يہ بتائيں كہ اس كا سبب كيا ہے ؟

الحمد للہ:

صرف ہفتہ كے دن كا روزہ ركھنا مكروہ ہے، بعض نےاس كى علت يہ بيان كى ہے كہ يہ دن يہوديوں كى عيد كا دن ہے، ليكن اولى يہى ہے اور ظاہر بھى يہى ہوتا ہے كہ اس دن يہودى كام نہيں كرتے تھے اور چھٹى كرتے.

لہذا جب مسلمان اس دن كا روزہ ركھےگا تو وہ كام كاج سے بيٹھ جائيگا، روزے كى وجہ سے وہ كام چھوڑ بيٹھےگا جو كيا كرتا تھا، كيونكہ روزے كى بنا پر بھوك اور پياس لگتى ہے تو اس طرح اس دن كام كاج نہ كرنے ميں يہوديوں كے مشابہ ہو جائيگا " انتہى .

ديكھيں: فتاوى الشيخ محمد بن ابراہيم رحمہ اللہ ( 4 / 206 )
Create Comments