جمعرات 9 شوال 1445 - 18 اپریل 2024
اردو

کیا احرام والے شخص کے لیے غسل کرنا اور احرام کی چادریں تبدیل کرنا جائز ہے؟

سوال

کیا احرام والا شخص صفائی ستھرائی کے لیے غسل  کر سکتا ہے؟ اور کیا وہ احرام کی چادریں تبدیل کر سکتا ہے؟

جواب کا متن

الحمد للہ.

"محرم کے لیے صفائی ستھرائی کی غرض سے غسل کرنا جائز ہے؛ کیونکہ نبی صلی اللہ علیہ و سلم سے ثابت ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ و سلم نے احرام کی حالت میں غسل فرمایا، اسی طرح  احرام والا شخص میلی یا پرانی چادروں کی جگہ پر زیادہ صاف  یا نئی چادریں  بھی لے سکتا ہے، اسی طرح اے سی جیسے اسبابِ راحت اور سکون  سے بھی مستفید ہو سکتا ہے" ختم شد
مجموع فتاوی ابن عثیمین : (22/144)

ماخذ: الاسلام سوال و جواب