Sun 20 Jm2 1435 - 20 April 2014
124206

روزے كى حالت ميں مصنوعى آكسيجن استعمال كرنا

كچھ مريض سانس ميں تنگى كى بنا پر مصنوعى آكسيجن استعمال كرنے كے ضرورتمند ہوتے ہيں كيا يہ روزے پر اثرانداز ہوتى ہے ؟

الحمد للہ:

بعض مريضوں كو آكيسجن لگائى جاتى ہے يہ روزے كو باطل نہيں كرتى، كيونكہ آكسيجن ميں كسى اور مادے كا اضافہ نہيں كيا جاتا تو اس كا حكم طبعى سانس كا ہو گا.

اس ليے مجمع الفقہ الاسلامى كى قرار ہے:

" درج ذيل امور مفطرات يعنى روزہ توڑنے والى اشياء ميں شامل نہيں ہوتيں..... آكسيجن گيس " انتہى

ديكھيں: ميگزين مجمع الفقہ الاسلامى ( 10 / 2 / 96 - 454 ).

اور ديكھيں: مفطرات الصيام المعاصرۃ تاليف ڈاكٹر احمد خليل صفحہ نمبر ( 50 ).

واللہ اعلم .

الاسلام سوال و جواب
Create Comments