12897: كيا حيض سے پاكى حاصل كرنے كے ليے كوئى خاص دعا ہے ؟


انٹر نيٹ پر اس ويب سائٹ ميں ايك سوال ميرے سوال سے مشابہ ہے ليكن بالكل اس طرح نہيں جس طرح ميں چاہتى ہوں، ميں عورت كے ليے حيض سے طہر كى كيفيت ميں سوچا كرتى تھى، كہ آيا اس كے ليے كوئى خاص دعا ہے ؟

الحمد للہ:

جب خون رك جائے اور عورت پاك ہو جائے، پھر بعد ميں عورت طہارت كى نيت سے غسل كرے تو وہ پاك صاف شمار ہو گى، اس كے متعلق كوئى خاص دعا نہيں، صرف وہ اذكار جو وضوء كے ثابت ہيں وضوء كرتے وقت كيے جائيں گے.

واللہ اعلم .

الاسلام سوال و جواب
Create Comments