130880: بيمارى كى بنا پر كفارہ كے روزوں كا تسلسل ٹوٹنے سے كوئى نقصان نہيں ہوگا


ميں نے رمضان المبارك كے دوران دن كے وقت جماع كر ليا اور كفارہ كے روزے ركھنا شروع كيے ليكن ستاون روزے ركھنے كے بعد بہت شديد بيمار ہوگيا جس كى بنا پر ميں روزے نہيں ركھ سكتا تھا اس ليے دو روزے رہ گئے اور بعد ميں تندرست ہونے كے بعد روزے مكمل كر ليے تو كيا ميرے ليے يہ كافى ہونگے يا نہيں ؟

الحمد للہ:

الحمد للہ آپ نے جو كيا وہ بہتر كيا ہے، كيونكہ بيمارى كى بنا پر انقطاع آنے سے كوئى ضرر اور نقصان نہيں ہوتا؛ اس ليے بيمارى شرعى عذر ہے اس سے انقطاع آنا كوئى نقصاندہ نہيں.

جب آپ نے اس كے بعد تين دن روزے ركھ ليے تو آپ كے روزے صحيح ہيں اور الحمد للہ كفارہ ادا ہو گيا ہے " انتہى

فضيلۃ الشيخ عبد العزيز بن باز رحمہ اللہ.

ماخوذ از: فتاوى نور على الدرب ( 3 / 1231 )
Create Comments