جمعہ 10 شوال 1445 - 19 اپریل 2024
اردو

اصحاب کھف کے واقعہ میں کتے کے ذکر کا کیا فا‏ئدہ ہے

13686

تاریخ اشاعت : 13-07-2003

مشاہدات : 10166

سوال

اصحاب کھف کے واقعہ میں کتے کے ذکر کا فا‏ئدہ کیا ہے ؟

جواب کا متن

الحمد للہ.

شیخ شنقیطی رحمہ اللہ تعالی فرماتے ہيں :

اللہ سبحانہ وتعالی کا اپنی کتاب میں اصحاب کھف کی شان بیان کرتےہوۓ اس کتے کا ذکر کرنا اور اس کا غارکی چوکھٹ پرپاؤں پھیلاۓ ہوۓ ہونا اس بات پردلالت کرتا ہے کہ اچھے لوگوں کی صحبت کا بہت عظیم فائدہ ہے ۔

ابن کثیررحمہ اللہ تعالی اس آيت کی تفسیر بیان کرتےہوۓ کہتے ہيں :

ان کا کتا بھی اس برکت میں شامل ہوا اس حالت میں انہیں جونیند آئ اس کتے کوبھی اسی طرح نیندحاصل ہوئ ، اوراچھے لوگوں کی صحبت کا یہی فائدہ ہے ، جس کی بناپراس کتے کا بھی ان لوگوں ساتھ ذکراور شان ومقام ہوا ۔اھـ

اوراسی معنی پر انس رضی اللہ تعالی عنہ سے مروی نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان بھی دلالت کرتا ہے آپ نے اس شخص فرمایا جس نے یہ کہا تھا کہ میں اللہ تعالی اور اس کےرسول صلی اللہ علیہ وسلم سے محبت کرتا ہوں ، تو فرمایا ، تواس کے ساتھ ہی ہوگا جس سے محبت کرتا ہے ۔ بخاری و مسلم ۔

تو اس یہ سمجھا جا سکتا ہے کہ برے لوگوں کی صحبت میں نقصان اور ضررعظیم ہے ، جیسا کہ اللہ سبحانہ وتعالی نے سورۃ الصافات میں بیان کیا ہے:

ان میں سے ایک کہنے والا کہے گا کہ میرا ایک دوست تھا ، جو (مجھ سے ) کہا کرتا تھا کہ کیاتو (قیامت کے آنے کا ) یقین کرنے والوں میں سے ہے ؟ ، کیا جب کہ ہم مر کر مٹی اور ہڈی ہوجائيں گے کیا اس وقت ہم جزا دیۓ جانے والے ہں ؟ وہ کہے گا تم جھانک کردیکھنا چاہتے ہو؟ ، جھانک کردیکھے گا تو اسے جہنم کے بیچوں بیچ جلتا ہوا دیکھے گا ، کہے گا واللہ ! قریب تھا کہ تو مجھے بھی برباد کردیتا ، اگر میرے رب کا احسان نہ ہوتا تو میں بھی درزخ میں حاضرکۓ جانے والوں میں ہوتا الصافات ( 51 - 57 ) ۔ .

ماخذ: اضواء البیان للشنقیطی ( 4 / 47 - 48 )