1456: کیا آسمان میں پہلے دن کاچاند کا معین مدت تک باقی رہنا شرط ہے


وہ کون سا طریقہ ہے جس سے قمری مہینے کی ابتداء ثابت ہوتی ہے ؟
اور کیا افق پر پہلے دن کے چاند کا معین مدت تک باقی رہنا شرط ہے ؟

الحمدللہ

نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے صحیح احادیث میں یہ ثابت ہے کہ شعبان کی تیسویں رات یا پھر رمضان کی تیسویں رات کو غروب شمس کے بعد کسی ثقہ آدمی نے چاند دیکھ لیا تو یہ معتبر ہو گا اور اس سے مہینے کی ابتداء معلوم ہو جائے گی اور اس کی کوئی ضرورت اور اعتبار نہیں کہ چاند غروب شمس کے بعد کتنی مدت رہتا ہے چاہے وہ بیس منٹ ہو یا اس سے زیادہ اور کم ہو ۔

کیونکہ کوئی ایسی صحیح حدیث نہیں پائی جاتی جس میں غروب شمس کے بعد چاند کے غروب ہونے کی منٹوں میں تحدید کی گئي ہو ۔

واللہ تعالی اعلم .

فتاوی اللجنۃ الدائمۃ جلد نمبر 10 صفحہ نمبر 91
Create Comments