جمعرات 18 رمضان 1445 - 28 مارچ 2024
اردو

کیا خاوند ہمبستری سے قبل فوت ہو جانے والی اپنی بیوی کو غسل دے سکتا ہے؟

157925

تاریخ اشاعت : 04-02-2014

مشاہدات : 6038

سوال

ہمبستری سے قبل میاں بیوی میں سے کوئی فوت ہوجائے تو کیا ایک دوسرے کو غسل دے سکتے ہیں؟

جواب کا متن

الحمد للہ.

پہلی بات:

سوال نمبر (14016)کے جواب میں بیان ہوچکا ہے کہ میاں بیوی ایک دوسرے کو غسل دے سکتے ہیں۔

دوسری بات:

خاوند اپنی بیوی کو غسل دے سکتا ہے، چاہے اسکے ساتھ ہمبستری ابھی تک نہ کی ہو؛ کیونکہ وہ اسکی اب بھی بیوی ہےجسکی دلیل یہ ہے کہ فوت ہونے کے بعد دونوں ایک دوسرے کے وارث بنتے ہیں۔

"البحر الرائق" شرح " كنز الدقائق " (2/188) میں ہے کہ :"بیوی اپنے خاوند کو غسل دے سکتی ہے، چاہے اسکے خاوند نے اسکے ساتھ ہمبستری کی ہو یا نہ کی ہو۔۔۔" انتہی۔

اور "التاج والإكليل" شرح " مختصر خليل" (3/8)میں ہے کہ: "میاں بیوی دونوں ایک دوسرے کو غسل دے سکتے ہیں، چاہے خاوند نے ہمبستری کی ہو یا نہ کی ہو۔۔۔ کیونکہ شرعی نکاح کی وجہ سے ہمبستری سے قبل ہی وہ ایک دوسرے کے وارث بن چکے ہیں" انتہی

بہوتی رحمہ اللہ کہتے ہیں: "میاں بیوی ایک دوسرے کو غسل دے سکتے ہیں، چاہے ان میں سے کسی کی وفات ہمبستری سے پہلے ہی کیوں نہ ہو جائے۔۔۔" انتہی ۔

دیکھیں: "كشاف القناع" (2/89)

واللہ اعلم .

ماخذ: الاسلام سوال و جواب