Mon 21 Jm2 1435 - 21 April 2014
20411

بغير وضوء اذان اور اقامت كہنے كا حكم

كيا بغير وضوء اذان اوراقامت كہنا صحيح ہے ؟

الحمد للہ:

وضوء كے بغير اذان اور اقامت كہنا صحيح ہے، ليكن افضل يہ ہے كہ مؤذن اور اقامت كہنے والا شخص باوضوء ہو، اور اسى طرح اس كى نماز بھى صحيح ہے، چاہے مؤذن اور اقامت بغير وضوء كے ہى ہو.

اور اگر مؤذن اور اقامت كہنے والا شخص بغير وضوء كے ہى نماز ادا كرتا ہے تو دوسرے لوگوں كى طرح وہ بھى نماز لوٹائے گا.

اللہ تعالى ہى توفيق دينے والا ہے. اھ.

ماخوذ از: مجموع فتاوى و مقالات متنوعہ فضيلۃ الشيخ ابن باز رحمہ اللہ ( 10 / 338 ).
Create Comments