22308: كيا جمع كے ليے نيت شرط ہے


كيا جمع كرنے كے ليے نيت شرط ہے ؟
كيونكہ بہت سے لوگ جمع كرنے كى نيت كے بغير ہى مغرب كى نماز ادا كرتے ہيں، اور پھر نماز مغرب كے بعد آپس ميں جمع كرنے كا مشورہ كر كے عشاء كى نماز ادا كر ليتے ہيں ؟

الحمد للہ :

علماء كرام اس ميں اختلاف ركھتے ہيں، ليكن راجح يہى ہے كہ پہلى نماز شروع كرتے وقت نيت شرط نہيں، بلكہ پہلى نماز سے فارغ ہونے كے بعد نماز جمع كرنا جائز ہے، اگر جمع كرنے كى شرط پائى جائے مثلا خوف، يا بارش يا مرض.

ديكھيں: كتاب مجموع فتاوى و مقالات متنوعۃ فضيلۃ الشيخ علامہ عبد العزيز بن عبد اللہ بن باز رحمہ اللہ ( 12 / 294 ).
Create Comments