جمعہ 19 رمضان 1445 - 29 مارچ 2024
اردو

كيا عورت كو چھونے سے وضوء ٹوٹ جاتا ہے ؟

22757

تاریخ اشاعت : 21-11-2006

مشاہدات : 11642

سوال

كيا يہ صحيح ہے كہ جب بھى كسى غير محرم عورت كو ہاتھ لگاؤں تو مجھے نيا وضوء كرنا ہو گا ؟

جواب کا متن

الحمد للہ.

اللہ تعالى اور يوم آخرت پرايمان ركھنے والے مرد كے ليے كسى بھى غير محرم اور اجنبى عورت كو چھونا حلال نہيں، اس ميں علماء كرام كے اقوال اور دلائل كى تفصيل ديكھنے كے ليے آپ سوال نمبر ( 21183 ) كے جواب كا مطالعہ كريں.

عورت كو ہاتھ لگانے سے وضوء ٹوٹنے ميں علماء كرام كا اختلاف ہے، ليكن صحيح يہى ہے كہ اس سے وضوء نہيں ٹوٹتا، اس كى تفصيل آپ سوال نمبر ( 2178 ) كے جواب ميں ديكھ سكتے ہيں.

اور اس ميں يہ كوئى فرق نہيں كہ عورت اس كى محرم ہو يا اجنبى يا اس كى بيوى ہو.

واللہ اعلم .

ماخذ: الاسلام سوال و جواب