22871: اللہ تعالی کے فرمان { ولہ المثل الاعلی } کا معنی


اللہ تعالی کا فرمان ہے { ولہ المثل الاعلی فی السماوات والارض } کیا المثل تشبیہ کے معنی میں ہے ؟

الحمد للہ والصلاۃ والسلام علی رسول اللہ وبعد :

{ المثل الاعلی } یا معنی ہروجہ اوراعتبار سے وصف اعلی ہے ، وہ اللہ سبحانہ وتعالی ہراعتبارسے صفات کمال سےموصوف ہے جیسا کہ اللہ سبحانہ وتعالی کے ارشاد کا ترجمہ کچھ اس طرح ہے :

{ اس کی مثل کوئ نہیں اوروہ سننےاوردیکھنے والا ہے } الشوری ( 11 )۔

اوراللہ تبارک وتعالی کافرمان کچھ اس طرح ہے :

{ آپ کہہ دیجۓ کہ وہ اللہ ایک ہی ہے ، اللہ تعالی بے نیاز ہے ، نہ اس سے کوئ پیداہوا اور نہ وہ کسی سے پیدا ہوا ، اور نہ ہی اس کا کوئ ہمسر ہے } الاخلاص ( 1 - 4 ) ۔

اوراللہ تعالی ہی توفیق بخشنے والا ہے .

مجموع فتاوی ومقالات لفضیلۃ الشیخ ابن بازرحمہ اللہ تعالی ( 6/221 )
Create Comments