26725: بھول کروقت سے پہلے ہی رمی کرلی


جس نے عید کے دوسرے دن زوال سے پہلے ہی چاشت کے وقت رمی کرلی اوربعدمیں اسے علم ہوا کہ رمی کا وقت توظہرکے بعد ہے ، اس پرکیا واجب ہوتا ہے ؟

الحمدللہ

جس نے عید کے دوسرے دن زوال سے قبل ہی رمی کرلی اسے چاہیے کہ وہ زوال کےبعد دوبارہ رمی کرے ، اوراگراسے اپنی اس غلطی کا علم ہی تیسرے یا چوتھے روز ہوا تووہ تیسرے یا چوتھے روز ہی زوال کےبعد رمی کرلے لیکن وہ اس دن کی رمی کرنے سے پہلے پچھلے دن کی رمی کرے ، اوراگراسے چوتھے روز غروب شمس کے بعد اپنی غلطی کا علم ہوتووہ رمی نہ کرے بلکہ اس کے ذمہ دم آئے گا جوحدود حرم میں ذبح کرکے فقراء مساکین میں تقسیم کیا جائے گا ۔

اللہ تعالی ہی توفیق بخشنےوالا ہے اوراللہ تعالی ہمارے نبی محمد صلی اللہ علیہ وسلم ان کی آل اورصحابہ کرام پراپنی رحمتوں کا نزول فرمائے ۔.

دیکھیں : فتاوی اللجنۃ الدائمۃ للبحوث العلمیۃ والافتاء ( 11 / 273 ) ۔
Create Comments