جمعرات 16 شوال 1445 - 25 اپریل 2024
اردو

خليفہ نہ ہونے كى بنا پر نماز جمعہ ادا نہيں كرتے

26809

تاریخ اشاعت : 13-05-2006

مشاہدات : 4406

سوال

يہاں بہت سے نوجوان نماز جمعہ ادا نہيں كرتے، بلكہ وہ ( چار ركعت ) نماز ظہر ادا كرتے ہيں، كيونكہ خليفہ نہ ہونے كى بنا پر نماز جمعہ كى شروط مكمل نہيں ؟

جواب کا متن

الحمد للہ.

نماز جمعہ ترك كر كے اسے نماز ظہر ميں بدل كر ان نوجوانوں نے غلطى كى ہے، كيونكہ اہل سنت كے علماء كرام كے ہاں خليفہ كى موجودگى يا اس كى اجازت جمعہ واجب ہونے كى شروط ميں شامل نہيں، اور نہ ہى نماز جمعہ كى صحت كے ليے خليفہ كى موجودگى يا اس كى اجازت شرط ہے.

ماخذ: ديكھيں: فتاوى اللجنۃ الدائمۃ للبحوث العلميۃ والافتاء ( 8 / 187 )