Sat 19 Jm2 1435 - 19 April 2014
27027

کیا روزی کے لیے اکثر سفر پررہنے والا شخص روزہ چھوڑ سکتا ہے ؟

میں روزی کےلیے اکثر سفر پر رہتاہوں اورسفر میں فرائض جمع کرتا اوررمضان کے روزے چھوڑتا ہوں توکیا میرا ایسا کرنا صحیح ہے ؟

الحمد للہ
آپ کے لیے سفر میں چاررکعتی نماز قصر کرنا ، اورظہروعصر کسی ایک کے وقت میں جمع کرنا اورمغرب وعشاء بھی کسی ایک کے وقت میں جمع کرنا جائز ہے ، اور اسی طرح رمضان المبارک میں سفر پر ہونے کی وجہ سے روزے چھوڑنا بھی جائز ہے ، لیکن بعدمیں ان کی قضاء واجب ہوگی ۔

کیونکہ اللہ تعالی کا فرمان ہے :

{ اورجو کوئي مریض ہویا سفر پر وہ دوسرے دنوں میں گنتی پوری کرے } البقرۃ ( 185 ) ۔

اللہ تعالی ہی توفیق بخشنے والا ہے ۔ .

دیکھیں : فتاوی اللجنۃ الدائمۃ للبحوث العلمیۃ والافتاء ( 10 / 212 ) ۔
Create Comments