Sat 19 Jm2 1435 - 19 April 2014
32455

عورت کا اپنے والد کے ماموں سے شادی کرنا

کیا لڑکی اپنے والد کے ماموں سے شادی کرسکتی ہے ؟

الحمد للہ :

لڑکی کا اپنے والد کے ماموں سے شادی کرنا جائز نہیں ، اس لیے کہ والد کا ماموں اس کی بھی ماموں ہے اوروہ اس کے محرموں میں سے ہے ۔

اللہ تعالی کا فرمان ہے :

{ تم پر تمہاری مائيں ، اورتمہاری بیٹیاں ، اورتمہاری بہنیں ، اورتمہاری پھوپھیاں ، اورتمہاری خالائيں ، اورتمہاری بھتیجیاں اورتمہاری بھانجیاں حرام ہیں } النساء ( 23 ) ۔

علماء کرام رحمہم اللہ تعالی نے نے بالنص کہا ہے کہ والد کا چچا اس کے بیٹے کا بھی چچا ہے ، اوروالد کا ماموں اس کے بیٹے کا بھی ماموں ہے ۔

واللہ تعالی اعلم ۔

دیکھیں کتاب : المقنع ولانصاف والشرح الکبیر تحقیق ڈاکٹر الترکی ( 20 / 277 ) ۔

واللہ اعلم .

الاسلام سوال وجواب
Create Comments