Thu 24 Jm2 1435 - 24 April 2014
36852

مقروض شخص کا حج

میں نےایک جائدادی بینک سے دولاکھ اکاون ہزار نوصد ریال قرض حاصل کررکھا ہے اوراس کی سالانہ قسط میں ادائیگي کررہا ہوں ، کیا بینک کے اس قرض کے ہوتے ہوئے میں حج کرسکتا ہوں ؟

الحمدللہ

حج فرض ہونے کی شرائط میں ایک شرط استطاعت بھی ہے ، لھذا اگر حج کے وقت آپ حج کا خرچہ اورقسط ادا کرنے پرقادر ہوں توآپ پرحج کی ادائيگي فرض ہوجائے گي ، اوراگریہ دونوں کام کرنے مشکل ہیں توپھرآپ قسط کی ادائیگي کومقدم رکھیں جوآپ سے طلب کی جارہی ہے ، اورحج کواستطاعت پیدا ہونے تک مؤخرکردیں ۔

کیونکہ اللہ سبحانہ وتعالی کا فرمان ہے :

{ اوراللہ تعالی نے ان لوگوں پرجواس کی طرف راہ پاسکتےہوں اس گھرکا حج کرنا فرض کردیا ہے } آل عمران ( 97 ) ۔

اللہ سبحانہ وتعالی ہی توفیق بخشنے والا ہے ۔ .

دیکھیں : فتاوی اللجنۃ الدائمۃ للبحوث العلمیۃ والافتاء ( 11 / 45 ) ۔
Create Comments