منگل 9 رمضان 1445 - 19 مارچ 2024
اردو

كيا سجدہ تلاوت كے ليے طہارت واجب ہے ؟

4913

تاریخ اشاعت : 07-11-2006

مشاہدات : 7065

سوال

بعض لوگ سجدہ تلاوت ميں نہ تو طہارت كى شرط لگاتے ہيں، اور نہ ہى قبلہ رخ ہونا، اور بعض كے ہاں شرط ہے، چنانچہ اس مسئلہ ميں صحيح قول كيا ہے ؟

جواب کا متن

الحمد للہ.

اہل علم ميں سے بعض كى رائے ہے كہ يہ نماز ہے، جس كى بنا پر سجدہ كرتے وقت طہارت كى شرط اور قبلہ رخ ہونا اور تكبير كہنا، اور سجدہ سے اٹھ كر تكبير كہنا اور سلام پھيرنا ہوگا.

اور بعض اہل علم اسے عبادت كہتے ہيں، ليكن يہ نماز كى طرح نہيں، اس بنا پر اس ميں نہ تو طہارت كى شرط ہوگى، اور نہ ہى قبلہ رخ ہونا، اور نہ ہى باقى اشياء جيسا كہ ذكر ہو چكا ہے، اور راجح قول بھى يہى ہے.

كيونكہ ہمارے علم ميں طہارت اور قبلہ رخ ہونے كى كوئى دليل نہيں، ليكن سجدہ كرتے وقت اگر طہارت ہو اور قبلہ رخ ہونا ميسر ہو تو يہ افضل ہے، تاكہ علماء كرام كے اختلاف سے نكلا جا سكے.

اللہ تعالى ہى توفيق بخشنے والا ہے، اللہ تعالى ہمارے نبى محمد صلى اللہ عليہ وسلم اور ان كى آل اور صحابہ كرام پر اپنى رحمتيں نازل فرمائے.

ماخذ: ديكھيں: فتاوى اللجنۃ الدائمۃ للبحوث العلميۃ والافتاء ( 7 / 262 )