Thu 24 Jm2 1435 - 24 April 2014
5066

عورتوں كا جينز پہننا

كيا عورتوں كے ليے جينز پہننا جائز ہے ؟
مجھے علم ہے كہ آپ اس سوال كا جواب دے چكے ہيں، ليكن مجھے جينز كے متعلق يقين نہيں، برائے مہربانى آپ اس كى سزا كا بھى ذكر كريں، ميرے ليے يہ موضوع بہت اہم ہے.

الحمد للہ:

فضيلۃ الشيخ عبد اللہ بن عبد الرحمن الجبرين حفظہ اللہ سے عورتوں كے ليے جينز پہننے كا حكم پوچھا گيا تو ان كا جواب تھا:

( عورت كے ليے پينٹ پہننا جائز نہيں، چاہے وہ عورت عليحدگى يا پھر عورتوں كے پاس ہى ہو، اور چاہے خاوند كے سامنے ہى ہو، صرف ايك حالت ميں كہ وہ ايك بند كمرے ميں صرف اپنے خاوند كے ساتھ ہو، ليكن اس كے علاوہ كسى بھى حالت ميں جائز نہيں، كيونكہ پينٹ بدن كے اعضاء واضح كرتى ہے، اور عورت كا اس لباس پر عادى ہو ہونا حتى كہ وہ اسے پسند كرنے لگے اوراس كے ہاں جائز ہو جائے، تو يہ كسى بھى حالت ميں پہننى جائز نہيں ).

ديكھيں: النخبۃ من الفتاوى النسائيۃ صفحہ نمبر ( 30 ).

اسى طرح فضيلۃ الشيخ محمد بن صالح عثيمين رحمہ اللہ سے عورت كے ليے ہر قسم كى پينٹ پہننے كے متعلق دريافت كيا گيا تو شيخ كا جواب تھا:

" ميرى رائے ميں مطلق طور پر عورت كو پينٹ پہننے سے منع كرنا چاہيے، چاہے اس كے پاس خاوند كے علاوہ كوئى نہ بھى ہو، كيونكہ يہ مردوں سے مشابہت ہے، كيونكہ پينٹ تو مرد حضرات ہى پہنتے ہيں، اور پھر نبى كريم صلى اللہ عليہ وسلم نے مردوں سے مشابہت كرنے والى عورتوں پر لعنت فرمائى ہے "

ديكھيں: مجموع فتاوى و رسائل فضيلۃ الشيخ محمد بن صالح عثيمين ( 12 / 287 ).

واللہ اعلم .

الشيخ محمد صالح المنجد
Create Comments