جمعرات 18 رمضان 1445 - 28 مارچ 2024
اردو

چیک کےذریعہ قرض کی ادائيگي کی لیکن ابھی تک قرضہ دینے والے نے چیک کیش نہیں کروایا

6362

تاریخ اشاعت : 21-05-2005

مشاہدات : 5118

سوال

میں نے ایک کمپنی سے کچھ مال خریدا اورانہيں چیک دیا ، اس معاملہ کوبہت مدت ہوچکی ہے لیکن کمپنی نے ابھی تک چیک کیش نہيں کروایا بلکہ اب توچیک بھی کارآمد نہيں رہا اس کی مدت صلاحیت ختم ہوچکی ہے ، توکیا میں ابھی تک ان کا مقروض ہوں یاکہ یہ ان کی غلطی ہے کہ انہوں نے ابھی تک چیک کیش نہیں کروایا ؟

جواب کا متن

الحمد للہ.

ہم نے مندرجہ بالا سوال فضیلۃ الشیخ محمدبن صالح عثیمین رحمہ اللہ تعالی کے سامنے رکھا توانہوں نے جواب دیا :

جی ہاں آپ ابھی تک ان کےمقروض ہیں کیونکہ ابھی تک چیک کیش نہيں کروایا گيا اوروہ رقم بینک میں آپ کے کھاتے میں ہی ہے لھذا آپ ان کے مقروض ہی ہیں ، کیونکہ چیک توایک قسم کا بینکوں پرحوالہ ہے (جس میں یہ ہے کہ اتنی رقم چیک والے کودی جائے )  .

ماخذ: الشيخ محمد بن صالح العثيمين