"براہ کرم ویب سائٹ کے تسلسل کو یقینی بنانے کے لئے دل کھول کر تعاون کریں۔ "
كيا اعتكاف كرنے والا شخص كسى دوسرے كو تعليم دے سكتا ہے، اور درس وغيرہ دے سكتا ہے يا نہيں ؟
الحمد للہ.
" افضل تو يہى ہے كہ اعتكاف كرنے والا شخص عبادت ميں مشغول رہے اور خاص كر ذكر و اذكار اور نماز كى ادائيگى اور قرآن مجيد كى تلاوت وغيرہ ميں مشغول رہے.
ليكن اگر كسى شخص كو دينى تعليم كى ضرورت ہو تو بھى اس ميں كوئى حرج نہيں تعليم دى جا سكتى ہے، كيونكہ يہ بھى اللہ كے ذكر ميں شامل ہوتا ہے " انتہى
فضيلۃ الشيخ محمد بن عثيمين رحمہ اللہ.