"براہ کرم ویب سائٹ کے تسلسل کو یقینی بنانے کے لئے دل کھول کر تعاون کریں۔ "
کیا احرام والا شخص صفائی ستھرائی کے لیے غسل کر سکتا ہے؟ اور کیا وہ احرام کی چادریں تبدیل کر سکتا ہے؟
الحمد للہ.
"محرم کے لیے صفائی ستھرائی کی غرض سے غسل کرنا جائز ہے؛ کیونکہ نبی صلی اللہ علیہ و سلم سے ثابت ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ و سلم نے احرام کی حالت میں غسل فرمایا، اسی طرح احرام والا شخص میلی یا پرانی چادروں کی جگہ پر زیادہ صاف یا نئی چادریں بھی لے سکتا ہے، اسی طرح اے سی جیسے اسبابِ راحت اور سکون سے بھی مستفید ہو سکتا ہے" ختم شد
مجموع فتاوی ابن عثیمین : (22/144)