"براہ کرم ویب سائٹ کے تسلسل کو یقینی بنانے کے لئے دل کھول کر تعاون کریں۔ "
ایک شخص نے سعی کا ایک چکر مکمل کیا تو اژدہام کی وجہ سے چھت پر چلا گیا تو کیا وہ پہلے چکر کو شمار کرے گا یا شروع سے سعی کرے گا؟
الحمد للہ.
"اگر وہ پہلے چکر کو شمار کرتے ہوئے سعی مکمل کرتا ہے تو اس میں کوئی حرج نہیں ہے، کہ بھیڑ اور رش کی وجہ سے پہلے چکر کے بعد اوپر چلا گیا اور سعی مکمل کی تو اس میں کوئی حرج نہیں ہے؛ کیونکہ یہ سارے کا سارا حصہ ہی سعی کی جگہ ہے، اور پہلے چکر کے بعد دیگر چکروں کے لیے اوپر جانے میں کوئی زیادہ وقفہ بھی نہیں ہے ۔" ختم شد
مجموع فتای ابن عثیمین : (22/ 429، 430)