اسلام سوال و جواب کو عطیات دیں

"براہ کرم ویب سائٹ کے تسلسل کو یقینی بنانے کے لئے دل کھول کر تعاون کریں۔ "

ايك عورت سے عقد نكاح كيا اور دخول سے قبل طلاق دے دى

25-12-2011

سوال 111907

ايك نوجوان نے ايك لڑكى سے عقد نكاح كيا اور اس سے دخول كرنے سے قبل ہى طلاق دے دى، اس نے اسے كچھ مہر بھى ادا كر ديا تھا، اور كچھ رقم بعد ميں دينا تھى اس كا حكم كيا ہو گا ؟

جواب کا متن

الحمد للہ.

اگر عورت كا عقد نكاح ہو جائے اور پھر اسے دخول سے قبل طلاق دى جائے، اور اس كا مہر مقرر كر ديا گيا ہو تو اسے نصف مہر ادا كرنا ہو گا جو اسے ديا گيا ہے، اور جو بعد ميں دينے كا وعدہ كيا گيا ہے وہ نہيں؛ كيونكہ اللہ تعالى كا فرمان ہے:

اور اگر تم انہيں چھونے سے قبل طلاق دے دو اور تم ان كا مہر مقرر كر چكے ہو تو جو مہر مقرر كيا گيا ہے اس كا نصف انہيں ديا جائيگا، الا يہ كہ وہ معاف كر ديں، يا پھر وہ معاف كر دے جس كے ہاتھ ميں نكاح كى گرہ ہے البقرۃ ( 237 ).

اس ليے جب وہ دخول سے قبل طلاق دے دے تو اسے نصف مہر دينا ہوگا، چاہے اس نے اپنے قبضہ ميں كر ليا ہو يا قبضہ ميں نہ كيا ہو، جبكہ مہر مقر كر ديا گيا ہو، اور جب دونوں ميں سے كوئى ايك دوسرے كا حصہ معاف كر دے تو اس ميں كوئى حرج نہيں " انتہى

فضيلۃ الشيخ صالح بن فوزان الفوزان حفظہ اللہ.

طلاق
اسلام سوال و جواب ویب سائٹ میں دکھائیں۔