"براہ کرم ویب سائٹ کے تسلسل کو یقینی بنانے کے لئے دل کھول کر تعاون کریں۔ "
ميں ايك بيمارى ميں مبتلا ہوں جس كى بنا پر گرميوں ميں ناك سے خون بہتا رہتا ہے، تو كيا نماز كى حالت ميں ميرے ليے رومال وغيرہ سے ناك صاف كرنا جائز ہے؟
اگر ميں صاف نہ كروں تو ناك سے بہنے والا مادہ جائے نماز يا مسجد يا ميرے لباس پر گرے گا اور لوگ اسے ديكھ كر اذيت محسوس كرينگے ؟
الحمد للہ.
آپ كو چاہيے كہ يہ مادہ مسجد كى چٹائى وغيرہ پر نہ گرنے ديں، اور اگر آپ اپنے ناك پر كپڑا يا رومال وغيرہ ركھ ليں تا كہ لوگ اذيت محسوس نہ كريں يا پھر آپ اسے صاف كرنے كا خيال ركھيں.
اللہ تعالى آپ كو جلد شفايابى سے نوازے .