"براہ کرم ویب سائٹ کے تسلسل کو یقینی بنانے کے لئے دل کھول کر تعاون کریں۔ "
الحمد للہ.
جب عورت فوت ہو جائے اور اس كے پيٹ ميں بچہ ہو تو اكثر اور غالب طور پر تو بچہ بھى ماں كے ساتھ ہى مر جاتا ہے، اور اگر باقى بھى رہے تو بہت كم مدت اور لحظہ تك زندہ رہتا ہے.
ليكن اگر ہم فرض كر ليں كہ يہ صحيح ہو اور پيٹ چاك كر كے بچہ كو زندہ بچانا ممكن ہو تو حنابلہ كا فيصلہ يہ ہے كہ جب يہ ثابت ہو جائے كہ ماں كے پيٹ سے بچہ زندہ نكالا جاسكتا ہے تو پيٹ چاك كرنے ميں كوئى حرج نہيں ہے.
وہ كہتے ہيں: اس كے پيٹ كا اپريشن كر كے بچہ زندہ نكال ليا جائےگا، اور پھر اس كے پيٹ كو سى كر دفن كر ديا جائےگا.