"براہ کرم ویب سائٹ کے تسلسل کو یقینی بنانے کے لئے دل کھول کر تعاون کریں۔ "
الحمد للہ.
ميں نے شيخ ابن عثيمين رحمہ اللہ سے درج ذيل سوال كيا:
بيوى نے اپنے خاوند سے كہا: مجھے طلاق دو، تو خاوند نے كہا ميں موافق ہوں.
يا بيوى نے خاوند سے كہا: ميں طلاق چاہتى ہوں تو خاوند نے كہا: ميں موافق ہوں، تو كيا اس سے طلاق واقع ہو جائيگى يا نہيں ؟
شيخ رحمہ اللہ نے جواب ديا:
اس سے طلاق واقع نہيں ہوگى.
واللہ اعلم .