"براہ کرم ویب سائٹ کے تسلسل کو یقینی بنانے کے لئے دل کھول کر تعاون کریں۔ "
الحمد للہ.
" اگر آپ كسى شخص سے شادى كى رغبت نہيں ركھتيں تو اس ميں آپ پر كوئى گناہ نہيں چاہے وہ نيك و صالح ہى ہو؛ كيونكہ نيك و صالح خاوند كا اختيار نفسى راحت كے ساتھ ہے ليكن اگر آپ اسے اس كے دين كى وجہ سے ناپسند كرتى ہيں تو پھر اس ميں آپ گنہگار ہونگى كيونكہ يہ ايك مومن سے كراہت شمار ہوتى ہے، اور مومن كے ساتھ اللہ كے ليے محبت كرنا واجب ہے.
ليكن آپ كا دينى طور پر اس سے محبت كرنا يہ لازم نہيں كرتا كہ آپ اس سے شادى بھى كريں جب تك آپ اس كى طرف نفسى طور پر مائل نہ ہوں " انتہى
فضيلۃ الشيخ صالح بن فوزان الفوزان حفظہ اللہ .