"براہ کرم ویب سائٹ کے تسلسل کو یقینی بنانے کے لئے دل کھول کر تعاون کریں۔ "
اگر كوئى شخص نماز عيد يا نماز استسقاء ميں امام كے ساتھ تشہد ميں ملے تو كيا كرے، آيا وہ دو كعت ادا كرے اور جس طرح امام نے كيا ہے اسى طرح كرے يا اس كو كيا كرنا ہو گا ؟
الحمد للہ.
جو شخص امام كے ساتھ نماز عيد يا نماز استسقاء ميں صرف تشہد ميں ملے تو وہ امام كے سلام پھيرنے كے بعد دو ركعت ادا كريگا، اور جس طرح امام تكبير كہتا ہے اسى طرح تكبير اور ركوع و سجود كريگا.
اللہ تعالى ہى توفيق دينے والا ہے.
اللہ تعالى ہمارے نبى محمد صلى اللہ عليہ وسلم اور ان كى آل اور صحابہ كرام پر اپنى رحمتيں نازل فرمائے " انتہى
الشيخ عبد العزيز بن عبد اللہ بن باز.
الشيخ عبد الرزاق عفيفى.
الشيخ عبد اللہ بن غديان.