"براہ کرم ویب سائٹ کے تسلسل کو یقینی بنانے کے لئے دل کھول کر تعاون کریں۔ "
مجھے بعض لوگوں سے معلوم ہوا ہے كہ رات كے وقت ناخن تراشنے حرام ہيں، اسى طرح يہ بھى معلوم ہوا ہے كہ پھينكنے سے قبل ہم ان پر تين بار تھو تھو كر كے بسم اللہ پڑھيں، تا كہ انہيں شيطان اٹھا كر استعمال نہ كرے ؟
الحمد للہ.
يہ كہنا كہ رات كے وقت ناخن تراشنے مكروہ ہيں اس كى كوئى دليل اور اصل نہيں ملتى، بلكہ رات يا دن كے وقت جب چاہے ناخن كاٹے جا سكتے ہيں، اس ميں كوئى حرج والى بات نہيں.
اور اسى طرح انہيں پھينكنے سے قبل تين بار بسم اللہ پڑھنا وگرنہ اسے شيطان استعمال كرينگے، اس كى بھى كوئى اصل اور دليل نہيں ملتى اور اسى طرح ناخن دفن كرنے كى بھى كوئى دليل اور اصل نہيں ہے، بلكہ جس حديث ميں اس كا ذكر ملتا ہے وہ بہت ہى زيادہ ضعيف ہے.
چنانچہ انہيں كوڑے دان ميں پھينكنا يا پھر انہيں اس خدشہ كے پيش نظر دفن كرنا جائز ہے كہ كہيں يہ ناخن كسى جادوگر كے ہاتھ نہ لگ جائيں اس ليے وہاں پھينكے جائيں جہاں سے جادوگروں كے ہاتھ نہ لگيں.
واللہ اعلم .