اسلام سوال و جواب کو عطیات دیں

"براہ کرم ویب سائٹ کے تسلسل کو یقینی بنانے کے لئے دل کھول کر تعاون کریں۔ "

دروازوں وغيرہ پر دعائيں لٹكانا

19-05-2009

سوال 120215

بعض لوگ گاڑيوں اور دروازوں وغيرہ پر سفر اور گھر سے نكلنے اور سوار ہونے كى اور دوسرى دعاؤں پر مشتمل اسٹكر چسپاں كرتے ہيں، يہ اسٹكر مختلف اداروں كى جانب سے پرنٹ شدہ ہوتے ايسا كرنے كا حكم كيا ہے ؟

جواب کا متن

الحمد للہ.

ميرے خيال ميں ايسا كرنے ميں كوئى حرج نہيں، كيونكہ يہ لوگوں كى يادہانى كے ليے ہے، اور پھر اكثر لوگ يہ دعائيں ياد بھى نہيں كرتے، اس ليے جب آپ ان كے سامنے لكھ كر لگائينگے تو ان كے ليے اسے پڑھنا آسان ہو گا اس ميں كوئى حرج نہيں كہ انسان اپنے ڈرائنگ روم ميں مجلس كے كفارہ كى دعا لكھ دے تا كہ حاضرين جب وہاں سے اٹھيں تو وہ اللہ سبحانہ و تعالى سے يہ دعا كر ليا كريں.

اور اسى طرح چھوٹے اسٹكر گاڑيوں ميں لگانا جس پر سفلر كى دعا لكھى ہو اس ميں بھى كوئى حرج نہيں " انتہى

الشيخ ابن عثيمين رحمہ اللہ

واللہ اعلم .

بدعت شرعی اذکار
اسلام سوال و جواب ویب سائٹ میں دکھائیں۔