اسلام سوال و جواب کو عطیات دیں

"براہ کرم ویب سائٹ کے تسلسل کو یقینی بنانے کے لئے دل کھول کر تعاون کریں۔ "

روزے اس امت كے خصائص ميں شامل نہيں

24-07-2011

سوال 124201

كيا رمضان المبارك كے روزے اس امت محمديہ كے خصائص ميں شامل ہے يا كہ پہلى امتوں پر بھى روزے فرض تھے ؟

جواب کا متن

الحمد للہ.

اللہ سبحانہ و تعالى كا فرمان ہے:

اے ايمان والوں تم پر روزے فرض كيے گئے ہيں جس طرح تم سے پہلے لوگوں پر فرض كيے گئے تھے تا كہ تم پرہيزگار بنو البقرۃ ( 183 ).

يہ آيت كريمہ اس پر دلالت كرتى ہے كہ روزے ايك قديم عبادت ہے ہم سے پہلے لوگوں پر بھى اسى طرح فرض تھے جس طرح ہم پر فرض ہيں، ليكن آيا كيا وہ بھى رمضان المبارك كے روزے ركھنے كے مقيد تھے يا نہيں ؟

اس كے متعلق مجھے تو نبى كريم صلى اللہ عليہ وسلم سے كسى نص كا علم نہيں جس ميں يہ بيان ہوا ہو كہ ان پر بھى رمضان المبارك كے روزے فرض تھے " انتہى .

روزے کی فرضیت اور فضیلت
اسلام سوال و جواب ویب سائٹ میں دکھائیں۔