اسلام سوال و جواب کو عطیات دیں

"براہ کرم ویب سائٹ کے تسلسل کو یقینی بنانے کے لئے دل کھول کر تعاون کریں۔ "

اگر معمولی چیز حرم میں گری پڑی ہواسے اٹھانا جائز ہے

02-09-2016

سوال 126502

سوال: مجھے مکہ میں 10 سے 15 ریال ملے تو ان کا کیا حکم ہے؟

جواب کا متن

الحمد للہ.

"حقیر اور بالکل معمولی گری پڑی چیز کی کوئی اہمیت نہیں ہے؛ اگر اس کا اعلان کر دے تو اس میں کوئی حرج نہیں  اور اگر استعمال کر لے تو تب بھی کوئی حرج نہیں، نیز اگر صدقہ کر دے تو اس میں بھی کوئی حرج  نہیں؛ کیونکہ یہ معمولی چیز ہے  اس کا اعلان کرنے کی ضرورت نہیں، 10، 20، 30 یا کم و بیش ریال  کی آج کل کوئی اہمیت نہیں ہے اگر اسے اصل مالک کی طرف سے صدقہ کر دے تو اس میں کوئی مضائقہ نہیں، اگر خود استعمال کر لے تو کئی حرج نہیں ہے اور اگر چھوڑ دے تو تب بھی کوئی حرج نہیں ہے" انتہی.

حرمین کے احکام گری پڑی چيز اٹھانا
اسلام سوال و جواب ویب سائٹ میں دکھائیں۔