اسلام سوال و جواب کو عطیات دیں

"براہ کرم ویب سائٹ کے تسلسل کو یقینی بنانے کے لئے دل کھول کر تعاون کریں۔ "

پھوپھى كے بيٹے سے شادى كرنے كى وصيت پورى كرنا

26-06-2009

سوال 128155

ميرے والد رحمہ اللہ نے وصيت ميں لكھا ہے كہ ميرا نكاح پھوپھى كے بيٹے سے كيا جائے ليكن انہوں نے وصيت لكھنے سے قبل اس شخص كے متعلق ميرى رائے دريافت نہيں كي تھى؛ والد صاحب ميرى رائے معلوم كرنے سے قبل ہى بيمار رہ كر فوت ہو گئے.
اور اس شخص نے جب ميرے ساتھ اس موضوع پر بات كى تو ميں نے اسے صراحت سے كہا كہ ميرے اور تيرے درميان صرف اخوت و رشتہ دارى كے علاوہ كوئى اور احساس نہيں، تو كيا ميں شرعيت كى مخالف ہوں، يا پھر اگر ميں اس شخص سے شادى نہيں كرتى تو كيا يہ والد كى نافرمانى ہو گى ؟
يہ علم ميں رہے كہ ميرا دل كسى اور رشتہ دار كى طرف مائل ہے جو ميرا احترام بھى كرتا ہے اور ميرى قدر كرتا اور محبت كا دعوى دار ہے ؟

جواب کا متن

الحمد للہ.

آپ كے ليے مذكورہ وصيت پر عمل كرنا لازم نہيں؛ كيونكہ نبى كريم صلى اللہ عليہ وسلم كا فرمان ہے:

" كنوارى كا نكاح اس سے اجازت ليے بغير نہ كيا جائے "

اور ايك روايت ميں يہ لفظ ہيں:

" كنوارى سے اس كا والد اجازت لے اور اس كى اجازت اس كى خاموشى ہے "

ہم آپ كو نصيحت كرتے ہيں كہ آپ اللہ سبحانہ و تعالى سے استخارہ كريں، اور اپنے رشتہ دار وغيرہ ميں سے جس پر مطمئن ہيں اس كے ساتھ اس شخص كے متعلق مشورہ بھى كريں، اللہ تعالى آپ كے ليے ہر قسم كى بھلائى ميں آسانى پيدا فرمائے گا " انتہى .

خانگی فقہ
اسلام سوال و جواب ویب سائٹ میں دکھائیں۔