"براہ کرم ویب سائٹ کے تسلسل کو یقینی بنانے کے لئے دل کھول کر تعاون کریں۔ "
تيرا اور اكيس اور بائيس اور ستائيس رجب كى كيا اہميت ہے ؟
الحمد للہ.
بذاتہ ان ايام كو مطلقا كوئى خصوصيت حاصل نہيں، ليكن يہ ہے كہ ماہ رجب كے بغير كسى استثناء سارے ايام ہى عظيم ہيں، كيونكہ يہ ماہ حرمت والے مہينوں مثلا ذوالقعدہ اور ذوالحجہ اور محرم اور رجب ميں شامل ہوتا ہے.
ہر مہينہ كى تيرہ تاريخ كا دن ـ صرف رجب كا نہيں ـ تين ايام بيض ميں سے ايك ہے جن ميں روزہ ركھنا مستحب ہے، اور وہ قمرى مہينہ كى تيرہ چودہ اور پندرہ تاريخ شمار ہوتے ہيں.
اكثر بدعتى لوگ بغير كسى شرعى دليل كے مخصوص ايام ميں عبادت كى افضليت كا اعتقاد ركھتے ہيں، ان لوگوں كا يہ عمل مردود ہے اور قابل قبول نہيں، كيونكہ انہوں نے اللہ كے دين ميں وہ كچھ ايجاد كر ليا ہے جس كى اللہ تعالى نے اجازت نہيں دى.
اللہ تعالى سے دعا ہے كہ ہميں سنت نبوى كى پيروى كرنے اور بدعات سے اجتناب كى توفيق نصيب فرمائے.
اللہ تعالى ہمارے نبى محمد صلى اللہ عليہ وسلم پراپنى رحمتيں نازل فرمائے.
واللہ اعلم .