اسلام سوال و جواب کو عطیات دیں

"براہ کرم ویب سائٹ کے تسلسل کو یقینی بنانے کے لئے دل کھول کر تعاون کریں۔ "

كيا دوائى ملے ہوئے دودھ سے حرمت ثابت ہوگى ؟

11-03-2014

سوال 131397

اگر كوئى بچہ عورت كے دودھ ميں ملى دوائى والا دودھ پيتا ہے اور يہ پانچ يا چھ بار سے زائد ہو تو كيا اسے شرعى رضاعت كا حكم ديا جائيگا يا نہيں ؟

جواب کا متن

الحمد للہ.

" بلاشك و شبہ شرعى شرط كے ساتھ رضاعت سے حرمت ثابت ہوگى، شرط يہ ہے كہ رضاعت پانچ رضعات دو برس كى عمر ميں ہو، اس ليے اگر دودھ ميں دوائى وغيرہ دوسرى چيز ملا كر پلايا جائے تو يہ معروف اثر كريگا، اگر پانچ بار يا اس سے زائد بچے كو دو برس كى عمر ميں پلايا گيا ہو تو اسے پانچ رضعات كا حكم حاصل ہوگا.

جب دودھ كا يقينى اثر ہو يعنى اسے دودھ كہا جائے اور وہ دوائى سميت بچے كے پيٹ ميں يا پھر اكيلا جائے تو اس سے حكم ميں كوئى تبديلى پيدا نہيں ہوگى.

كيونكہ علماء كرام نے بيان كيا ہے كہ اگر دودھ نكال كر بچے كو پستان كے قائم مقام بنا كر ديا گيا ہو تو اسے علم ہونے كى صورت ميں رضاعت كا حكم حاصل ہوگا " انتہى

فضيلۃ الشيخ عبد العزيز بن باز رحمہ اللہ .

دودھ پلانا
اسلام سوال و جواب ویب سائٹ میں دکھائیں۔