اسلام سوال و جواب کو عطیات دیں

"براہ کرم ویب سائٹ کے تسلسل کو یقینی بنانے کے لئے دل کھول کر تعاون کریں۔ "

امتحان کی بنا پر رمضان کا روزہ افطار کرنے کا حکم

19-07-2004

سوال 13179

اگر انٹر کا امتحان دینا ہو تو کیا طالب علم کے لۓ جائز ہے کہ وہ رمضان کا روزہ نہ رکھے تا کہ امتحان پر توجہ دے سکے ؟

جواب کا متن

الحمد للہ.

مکلف شخص کے لۓ یہ جائز نہیں کہ وہ امتحان کی بنا پر رمضان کا روزہ نہ رکھے کیونکہ یہ شرعی عذر نہیں بلکہ اس پر روزہ رکھنا واجب اور ضروری ہے اگر اسے دن کو پڑھنا مشکل ہے تو امتحان کی تیاری رات کو کرے ۔

اور ولی الامر پر بھی یہ ضروری ہے کہ وہ طلبہ کا خیال رکھیں اور ان پر نرمی برتتے ہوئےامتحان کو رمضان کے علاوہ کسی اور مہینہ میں رکھیں جس میں دو مصلحتیں جمع ہو جائیں گی ایک تو روزے کی اور امتحان کے لۓ فراغت بھی ۔

نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے یہ ثابت ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا :

( اے اللہ میری امت میں سے جو کوئی بھی کسی معاملے پر ولی الامر بنایا گیا اور اس نے امت پر نرمی برتی تو تو بھی اس پر نرمی برت اور جو کوئی بھی امت پر کسی معاملے پر ولی الامر بنایا گیا اور اس نے امت پر سختی کی تو تو بھی اس پر سختی کر )

اسے مسلم رحمہ اللہ نے اپنی صحیح میں روایت کیا ہے ۔

لھذا امتحان کے مسئولین کو میری وصیت ہے کہ وہ طلبہ اور طالبات پر شفقت کرتے امتحان رمضان میں نہ رکھیں بلکہ اسے رمضان سے پہلے یا بعد میں رکھیں ۔

اور ہم اللہ تعالی سے سب کے سب توفیق کی دعا کرتے ہیں ۔.

روزوں کے مسائل
اسلام سوال و جواب ویب سائٹ میں دکھائیں۔