"براہ کرم ویب سائٹ کے تسلسل کو یقینی بنانے کے لئے دل کھول کر تعاون کریں۔ "
الحمد للہ.
جائداد اور زمين كى خريد و فروخت جائز ہے، كيونكہ يہ درج ذيل فرمان بارى تعالى ميں داخل ہوتى ہے:
اور اللہ سبحانہ و تعالى نے خريد و فروخت حلال كى ہے البقرۃ ( 275 ).
چاہے يہ منافع اور سرمايہ كارى كے ليے ہو، يا پھر استعمال اور فائدہ حاصل كرنے كے ليے، ليكن اس كى خريد و فروخت كے صحيح ہونے كے ليے كچھ شروط پائى جاتى ہيں اگر يہ شروط ہوں تو خريد و فروخت صحيح ہوگى ان شروط ميں كچھ شرطيں درج ذيل ہيں:
اول:
فروخت كى جانے والى زمين كى واضح معرفت ہو، اور اسى طرح اس كى قيمت بھى واضح معلوم ہونى چاہيے، تا كہ بائع اور مشترى دونوں ہى اپنے معاملہ كى وضاحت پر ہوں.
دوم:
يہ خريد و فروخت رضامندى كے ساتھ ہو.
مزيد فائدہ كے ليے آپ سوال نمبر ( 103149 ) كے جواب كا مطالعہ ضرور كريں.
واللہ اعلم .