"براہ کرم ویب سائٹ کے تسلسل کو یقینی بنانے کے لئے دل کھول کر تعاون کریں۔ "
الحمد للہ.
الحمد اللہ:ترمذی : (241) میں انس بن مالک رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: (جو شخص چالیس دن نمازیں تکبیر اولی کے ساتھ با جماعت ادا کرے تو اس کیلیے دو چیزوں سے خلاصی لکھ دی جاتی ہے: جہنم سے خلاصی اور نفاق سے نجات) اس حدیث کو امام ترمذی رحمہ اللہ سمیت متقدم علمائے کرام نے ضعیف قرار دیا ہے اور اس کی وجہ یہ بتلائی ہے کہ یہ روایت مرسل ہے، البتہ بعض متاخرین نے اس حدیث کو حسن قرار دیا ہے جن میں البانی رحمہ اللہ بھی شامل ہیں، انہوں نے اسے صحیح ترمذی میں حسن کہا ہے۔
مزید کیلیے دیکھیں: "تلخيص الحبير" (2/27)
اگر مسجد کے نمازی دو نمازوں کو ایک وقت میں جمع کر لیں تو اس سے نماز کی تکبیرِ تحریمہ فوت ہونے کا خدشہ پیدا ہی نہیں ہوتا، اسی طرح نمازی امام ہو یا مقتدی نماز میں سہو ہو جانے سے اس کی تکبیر اولی فوت نہیں ہو گی، اللہ تعالی کا فضل وسیع ہے اور اس کے کرم کو محدود نہیں کیا جا سکتا۔
ہم اللہ تعالی سے اپنے لیے اور آپ کیلیے مزید نیکیاں کرنے کی حرص ، توفیق اور نیک اعمال صحیح انداز سے کرنے کی دعا کرتے ہیں۔
واللہ اعلم.