"براہ کرم ویب سائٹ کے تسلسل کو یقینی بنانے کے لئے دل کھول کر تعاون کریں۔ "
الحمد للہ.
اول:
آپ کے سوال سے ہم یہ سمجھ میں آیا ہے کہ آپ تقوی اور احتیاط برتتے ہوئے حاصل ہونے والے منافع سے جان چھڑانا چاہتے ہیں، اس میں کوئی حرج نہیں ہے۔
کیونکہ اس نفع کے بارے میں یقینی بات کرنا ناممکن ہے کہ یہ حرام ہے؛ کیونکہ آپ کے مطابق یہ ایک اسلامی بینک سے حاصل شدہ ہے۔
چنانچہ آپ کی طرف سے اپنی بہنوں اور والدہ کو یہ رقم تحفہ میں دینا صلہ رحمی میں بھی شامل ہوگا۔
دوم:
اس رقم کو والدہ گھر کے اخراجات یا اپنے لیے سونے کی خریداری میں بھی صرف کر سکتی ہے، یا دیگر جائز جگہوں میں بھی اسے خرچ کرنے میں کوئی حرج نہیں ہے۔
آپ افضل اور محتاط طریقے کی تلاش میں ہیں ، اس لیے افضل یہی ہے کہ آپ کسی حقیقی اسلامی بینک میں سرمایہ کاری کریں؛ کیونکہ حکومتی اسلامی بینکوں کے لین دین کافی حد تک مشکوک ہیں۔
واللہ اعلم.