"براہ کرم ویب سائٹ کے تسلسل کو یقینی بنانے کے لئے دل کھول کر تعاون کریں۔ "
پچھلے برس والد صاحب نے حج کیا ، وہ بہت سخت بیمار تھے جس کی وجہ سے احرام کی چادریں نہ پہن سکے اب ان پرکیا واجب ہے ؟
الحمد للہ.
جب کوئي حاجی بیماری یا سردی وغیرہ کی وجہ سے ضرورت کی بناپر اپنے لباس میں ہی احرام باندھ لے توشرعی طور پراسے اس کی اجازت ہے ، اورسلے ہوئے کپڑے کی وجہ سے اس پرواجب ہوگا کہ وہ تین روزے رکھے یا چھ مسکینوں کو کھانا کھلائے ، اورہرمسکین کوعلاقے کی غذا کا نصف صاع دیا جائے گا ، یا پھر وہ ایک بکرا جوقربانی کے قابل ہوذبح کرے ۔
اوراسی طرح اگروہ سرڈھانپ لے تویہی حکم ہوگا ، اورکسی بھی جگہ روزے رکھنے سے ادائيگي ہوجائے گی ، لیکن کھانا کھلانا اوربکرا ذبح کرنے کی جگہ صرف حرم مکہ کی حدود ہے ۔
اللہ تعالی ہی توفیق بخشنے والا ہے ، اللہ تعالی ہمارے نبی محمد صلی اللہ علیہ وسلم ان کی آل اور ان کے صحابہ پراپنی رحمتوں کا نزول فرمائے ۔ .