میں نے اس برس حج تمتع کی ادائيگي کی ، توکیا کسی شخص کے لیے جائز ہے کہ وہ حج اورعمرہ کے مابین کسی دوسرے کی جانب سے عمرہ کی ادائيگي کرلے ( میں تنعیم جاکروہاں سے احرام باندھ لوں ) ؟
مجھے یہ کہا گيا کہ ایسا کرنا جائز نہيں ، لیکن میں ایسے لوگوں کوجانتا ہوں جنہوں نے حج تمتع کیا اوراورانہوں نے اپنے حج اورعمرہ کے مابین دوسروں کی جانب سے کئي ایک عمرے بھی کیے ، اوراسی طرح انہوں نےاپنے لیے نفلی عمرہ بھی کیا ،توکیا ایسا کرنا جائز ہے کہ نہيں ؟
یہ جائزتوہے لیکن سنت نہیں ، بلکہ سنت طریقہ تویہ ہے کہ وہ ایک سفر میں کئي ایک
عمرے تکرارکے ساتھ نہ کرے ، بلکہ اسے ایک ہی کام کافی ہے ، کیونکہ نبی صلی اللہ
علیہ وسلم کا فعل بھی یہی ہے ۔
لیکن جس شخص کے لیے وہ عمرہ کرنا چاہتا ہے اس میں بہتر اورافضل تویہ ہے کہ وہ اس
کے لیے دعا کرے ، اوراس میں یہی افضل بھی ہے ۔