"براہ کرم ویب سائٹ کے تسلسل کو یقینی بنانے کے لئے دل کھول کر تعاون کریں۔ "
الحمد للہ.
ايسے لوگوں كے پاس جا كر آپ كے ليے موسيقى سننا جائز نہيں ہے بلكہ آپ پر واجب اور ضرورى ہے كہ جب وہ موسيقى كى آواز اونچى كريں اور آپ دوكان ميں موجود ہوں تو انہيں حكمت اور اچھى نصيحت كے ساتھ ايسا كرنے سے منع كريں.
اكثر حجامت كرنے والى نائى نصيحت كرنے والے كى نصيحت كو تسليم كر ليتے ہيں، اور يہ تجربہ شدہ بات ہے، اگر تو حجام آپ كى بات تسليم كر لے تو ٹھيك ہے، وگرنہ آپ كسى اور كے پاس چلے جائيں، ان شاء اللہ آپ كو ايسا حجام مل جائيگا جو آپ كى غرض پورى كر دےگا، اور پھر جو كوئى بھى اللہ تعالى كا تقوى اختيار كرتا ہے اللہ تعالى اس كے ليے نكلنے كى راہ بنا ديتا ہے.
اللہ تعالى ہى توفيق بخشنے والا ہے.
اور اللہ تعالى ہمارے نبى محمد صلى اللہ عليہ وسلم پر اپنى رحمتيں نازل فرمائے.
واللہ اعلم .