اسلام سوال و جواب کو عطیات دیں

"براہ کرم ویب سائٹ کے تسلسل کو یقینی بنانے کے لئے دل کھول کر تعاون کریں۔ "

نماز جمعہ كے ساتھ نماز عصر جمع كرنے كا حكم

13-06-2006

سوال 22265

ميں عمرہ كى ادائيگى كے ليے مكہ گيا چنانچہ راستے ميں ايك شہر كے قريب نماز جمعہ كا وقت ہو گيا، ميں نے ايك مسجد ميں نماز جمعہ ادا كى اور نماز كے بعد نماز عصر ادا كر لى كيونكہ ميں مسافر تھا، تو كيا ميرا يہ عمل جائز ہے ؟
اس كے متعلق فتوى دے كر عند اللہ ماجور ہوں.

جواب کا متن

الحمد للہ.

ہمارے علم كے مطابق تو ايسى كوئى دليل نہيں جس سے نماز جمعہ كے ساتھ نماز عصر جمع كرنا جائز ہو، اور نہ ہى نبى كريم صلى اللہ عليہ وسلم اور نہ كسى صحابى سے ہى يہ منقول ہے.

چنانچہ اسے ترك كرنا ہى واجب ہے، اور جس نے ايسا كيا اسے نماز عصر كا وقت شروع ہونے كے بعد نماز لوٹانى چاہيے.

اللہ تعالى سب كو توفيق سے نوازے.

واللہ اعلم .

مسافر کی نماز
اسلام سوال و جواب ویب سائٹ میں دکھائیں۔