"براہ کرم ویب سائٹ کے تسلسل کو یقینی بنانے کے لئے دل کھول کر تعاون کریں۔ "
الحمد للہ.
سنت تو يہ ہے كہ خطبہ ميں خاموشى اختيار كرنا اور مسواك نہ كى جائے ، حتى كہ خطبہ ختم ہو جائے، تا كہ اس كے متعلق وارد شدہ احاديث پر عمل ہو سكے.
ليكن جو شخص دوران خطبہ مسجد ميں داخل ہو اسے تحيۃ المسجد كى دو ركعت ادا كرنا ہونگى كيونكہ رسول كريم صلى اللہ عليہ وسلم كا فرمان ہے:
" جب تم ميں سے كوئى ايك جمعہ كے روز مسجد ميں آئے اور امام خطبہ دے رہا ہو تو وہ ہلكى اور تخفيف كے ساتھ دو ركعت ادا كرے "
صحيح بخارى حديث نمبر الجمعۃ ( 1100 ) صحيح مسلم الجمعۃ حديث نمبر ( 1449 ) يہ الفاظ مسلم كے ہيں.
واللہ اعلم .