"براہ کرم ویب سائٹ کے تسلسل کو یقینی بنانے کے لئے دل کھول کر تعاون کریں۔ "
میڈیکل سٹوروں پر منہ کے لۓ ایک خاص عطر پایا جاتا ہے جو کہ سپرے کی شکل میں ہے تو کیا اسے رمضان میں روزے کی حالت میں منہ کی بو زائل کرنے کے لۓ استعمال کیا جا سکتا ہے ؟
الحمد للہ.
بخاخ یعنی سپرے استعمال کرنے سے مسواک استعمال کرنا کافی اور بہتر ہے جس پر نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے ابھارا اور اس کی ترغیب دلائی ہے اور اگر بخاخ استعمال کیا جائے اور کوئی چیز حلق تک نہ پہنچے تو اس میں کوئی حرج نہیں ۔
منہ کی بو جو کہ روزے کی بنا پر ہوتی ہے اس لۓ یہ ضروری ہے کہ ہم اس سے کراہت نہ کریں کیونکہ یہ اللہ تعالی کی محبوب اطاعت کا اثر ہے ۔
اور حدیث شریف میں ثابت ہے :
( روزے دار کے منہ کی بو اللہ تعالی کو کستوری کی خوشبو سے بھی زیادہ پسند ہے ) .