اسلام سوال و جواب کو عطیات دیں

"براہ کرم ویب سائٹ کے تسلسل کو یقینی بنانے کے لئے دل کھول کر تعاون کریں۔ "

حج بدل کی اجرت لینا

07-01-2004

سوال 26978

میرا خاوند فوت ہوچکا ہے اللہ تعالی اس پر رحم کرے ، ان شاء اللہ میرا اردہ ہے کہ اس سال میں کسی شخص کو اس کی طرف سے حج کراؤں ، توکیا تواس کی طرف سے حج بدل کرے گا اس کے لیے کھانے پینے اورگاڑی اورخیموں کے کرایہ کے علاوہ اپنی محنت کے بدلے میں بھی پیسے لینے جائز ہیں کہ نہیں ؟

جواب کا متن

الحمد للہ.


کسی کی طرف سے حج بدل کرنے کے لیے مقرر کردہ اجرت لینا جائز ہے چاہے وہ رقم حج میں کھانے پینے اوردوسرے خرچہ وغیرہ سے زيادہ ہی کیوں نہ ہو ، اوراس کے لیے مشروع یہ ہے کہ واس حج میں خیر وبھلائی کے ارادہ سے شامل ہو اورحج میں اس کے لیے جو کچھ میسر ہوسکے حرم میں عبادات بجالائے ، اس کا مقصد اورارادہ صرف مال کا حصول ہی نہیں ہونا چاہیے ۔

اللہ تعالی ہی توفیق بخشنے والا ہے ۔ .

حج کے متفرق مسائل
اسلام سوال و جواب ویب سائٹ میں دکھائیں۔