"براہ کرم ویب سائٹ کے تسلسل کو یقینی بنانے کے لئے دل کھول کر تعاون کریں۔ "
الحمد للہ.
آپ كو چاہيے كہ كمپنى والوں كو حقيقت حال بتا ديں اور علاج معالجہ كى جو رقم انہوں نے صرف كى ہے وہ واپس كرنے كى پيشكش كريں، يا پھر اسے اپنى تنخواہ سے كٹوتى كروا ديں، اور اگر انہوں نے آپ كو معاف كرديا – اگر انہيں يہ صلاحيت ہو - تو پھر يہ قرض ساقط ہو جائے گا، وگرنہ آپ اس سے ان كے معاف كرنے يا انہيں اخراجات واپس كيے بغير برى الذمہ نہيں ہو سكتے، اور آپ اس عظيم كذب بيانى اور ظلم كرنے پر اپنے رب سے توبہ و استغفار كريں .