اسلام سوال و جواب کو عطیات دیں

"براہ کرم ویب سائٹ کے تسلسل کو یقینی بنانے کے لئے دل کھول کر تعاون کریں۔ "

كيا عورت اپنے مال كى زكاۃ خاوند كو دے دے ؟

31-08-2011

سوال 3144

كيا عورت اپنے مال كى زكاۃ اپنے خاوند كو دى سكتى ہے ؟

جواب کا متن

الحمد للہ.

عورت كے ليے اپنے مال كى زكاۃ خاوند كو دينى جائز ہے، ليكن شرط يہ ہے كہ وہ زكاۃ كے مستحقين ميں شامل ہوتا ہو، كيونكہ خاوند كا نفقہ بيوى پر لازم نہيں ہوتا، اور اس ليے بھى كہ نبى كريم صلى اللہ عليہ وسلم سے صحيح حديث ميں ثابت ہے كہ انہوں نے عبد اللہ بن مسعود رضى اللہ تعالى عنہما كى بيوى كو اپنے مال كى زكاۃ اپنے خاوند عبد اللہ رضى اللہ تعالى تعالى عنہ كو دين كى اجازت فرمائى تھى.

زکاۃ کے مصارف
اسلام سوال و جواب ویب سائٹ میں دکھائیں۔